ایک سے زائد چوری اور دیگر معاملات میں مطلوب چار ملزمان پو لیس حرا ست میں (مزید ساحلی خبریں )

23؍ سالہ نو جوان تالاب میں گر کر ہلاک 

کندا پور۔25؍مارچ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)بیلال میں کیرا ڈی گرام پنچا یت کے حدود میں وا قع با غات اور کھیت کھیلیان میں کسی کام سے گئے ایک مز دور کے کھیت میں مو جود ایک چھو ٹے سے تالاب میں گر کر ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے،مہلوک کی شنا خت شیکر شٹی کے بیٹے سچن شٹی کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جو کہ محکمہ جنگلات میں عارضی طور پر ملازمت کر رہا تھا ،بتا یا جا تا ہے کہ سچن اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر آیا اور شام کے وقت قریب سات بجے کھت اور با غات کی طرف نکل پڑا ،کا فی دیر بعد بھی جب سچن اپنے گھر وا پس نی لو ٹا تو گھر والے پریشان ہو کر اس کو تلاش کر نے کے لئے نکل پڑے،اسی دوران وہاں مو جود ایک تالاب کے کنا رے سچن کی چپل نظر آئی تو اس کے گھر والوں نے وہیں پر آس پاس میں اس کی تلاشی شروع کر دی تو تالاب میں اس کی لاش مردہ حالت میں پا ئی گئی ،کلور پو لیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...