ان کے والد کے مطابق ان کا بیٹا ایم آئی ٹی گراؤنڈ کھیلنے جانے کی بات کہتے ہوئے گھر سے چلا گیا تھا لیکن وہ اس کے بعد سے گھر نہیں لوٹا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس فیس بک پروفائل کا پتہ لگا رہی تھی ۔ اس دوران سائبر سیل کی مدد سے اس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئی ۔ لڑکے سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات پتہ چلی ہے کہ پڑھائی میں اس کا دھیان نہ لگنے کی وجہ سے اس نے نوکری کرنے کا ارادہ کرلیا تھا اور وہ کام کی تلاش میں ممبئی نکل گیا جہاں اسے ایک کینٹین میں ملازمت مل گئی۔ اس نے یہ بات بھی بتائی کہ وہ اپنی ہی مرضی سے گھر سے چلا گیا تھا۔ اس نے والدین کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہونے پر پولیس اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
Share this post
