اب پولیس اہلکار بھی کورونا کی زد میں ۔ اڈپی میں پولیس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آنے سے تین پولیس اسٹیشن سیل ڈاؤن

اڈپی 25 مئی 2020 (فکر وخبر نیوز) ضلع اڈپی میں کورونا وائرس کی زد میں اب پولیس اہلکار بھی آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کارکلا شہری و مضافاتی اسی طرح کارو پولیس تھانہ کے جملہ عملہ کو کورنٹائن کیا گیا ہے اس لئے کہ کارکلا کے شہری پولیس تھانہ اے ایس آئی کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔
برہماور کے پولیس تھانہ کے ایک اہلکار کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے پولیس تھانہ کو سیل ڈاؤن کرنے کی تیاری جاری ہے۔ اب اس پولیس اہلکار کے رابطہ میں آنے والے جملہ افراد کو کورنٹائن کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

Share this post

Loading...