منگلورو 26 اکتوبر 2023 (فکروخبرنیوز) ریلوے پل پرایک نوجوان کے خودکشی کے بعد جائے وقوع کا معائنہ کرنے پہنچے چار پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق کمار کا بیٹا وشلیش (26) 22 اکتوبر اتوار کی رات تقریباً 8.30 بجے چلتی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ۔ وشلیش نے کوئمبٹور کے ایک کالج سے انجینئرنگ مکمل کی تھی NITK- سورتکل میں تربیت حاصل کر رہا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے انتہائی قدم کی وجہ بے روزگاری تھی۔
کوبیور ریلوے پل تنگ ہے۔ اے ایس آئی سنجیوا اور عملہ شنکر، بسوراج اور چندر شیکھر آج جائے واردات کا دورہ گئے۔ اس دوران ایک تیز رفتار ٹرین کو آتا دیکھ کر وہ ایک طرف کود پڑے۔ چاروں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ حادثہ ہوتے ہوتے بال بال بچ گئے۔
Share this post
