پولیس افسر کے نام سے سیاسی لیڈران کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

 

بنگلورو 17؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) پولیس کے نام کا استعمال کرکے کئی سیاسی لیڈران کو ڈرا دھمکاکر بڑی بڑی رقومات وصول کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت رام لنگا ریڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اے سی بی اور ڈی وائی ایس پی کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے کئی سیاسی لیڈران کو مذکورہ شخص فون کرکے دھمکاکر ان سے بڑی بڑی رقومات حاصل کیا کرتا تھا۔ حال ہی میں ڈی وائی ایس پی بالاراج کے نام کا استعمال کرکے کئی سیاسی لیڈران کو ا ن کے خلاف درج معاملات کو بی یا سی رپورٹ کرنے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ اسی طرح اس نے ایم ایل اے جارج اور ایم بی پاٹل کو فون کیا۔ جیسے ہی وہ پولیس تھانہ پہنچ کر معلومات حاصل کی تو پولیس تھانہ سے انہیں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی ۔ انہو ں نے فوری طور پر آر ٹی نگر کے پولیس تھانہ میں مذکورہ شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے نیٹورک ٹریکنگ سسٹم کے ذریعہ پتہ لگاہے کہ رام لنگا نامی شخص مہاراشٹرا کے ایک ہوٹل سے فون کرکے سیاسی لیڈران سمیت کئی تاجروں کو فون کالز کیا کرتا تھا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ 1986میں بیلگام میں محکمۂ پولیس میں یہ خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ وہاں اس کام کی شروعات کے بعد کئی مرتبہ اس کے ساتھی پولیس افسران نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آیا تھا۔ مجبوراً انہیں کام سے نکال دیا گیا ۔ خبروں کے مطابق 1996میں بھی لوک آیوکتہ کے نام سے اس نے کئی لوگوں کو دھمکی آمیز کالز کرکے ڈراکر لاکھوں روپئے وصول کیے تھے۔

Share this post

Loading...