وزیر اعظم مودی 2  اور  3 جنوری کو کرناٹک کے دورہ پر ،  مختلف پروگراموں میں کریں گے شرکت

منگلورو : یکم جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روز کرناٹک کے دورہ کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ افسران کے مطابق وزیر اعظم مودی 2اور 3جنوری کو کرناٹک دورہ پر رہیں گے جہاں وہ کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ یڈی یوروپا نے بھی سیکوریٹی کے حالات کا جائزہ لینے کے افسران سے بات چیت کی ہے اور ضروری ہدایات دی ہیں۔ 
    وزیر اعظم کے دورہ کے پروگرام کے مطابق وہ 2جنوری کو بنگلورو پہنچیں گے اور اس کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹمکورکے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شری سداگنگا مٹھ جائیں گے، اس کے بعد کرشنی کرمان ایوارڈ کی تقریب میں حصہ لیں گے اور اسی روز شام کو بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔ دوسرے روز یعنی 3جنوری کو وزیر اعظیم گاندھی کرشی وگنانا کیندرا کیمپس میں منعقدہ 107ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں منی پور، جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ اور اتراکھنڈ کے گونر بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس پروگرام میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے جمع ہونے کے امکانات ہیں جس کے لیے تمام تر لوازمات پورے کرلیے گئے ہیں۔ 

Share this post

Loading...