وزیر اعظم پر اداکار پرکاش راج کا طنز ،کہا پی ایم کی تقریر سے یوں لگ رہی تھی جیسے سبزی بیچ رہے ہوں

سندھانور :03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اداکار پرکاش راج نے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو اگلے برس منعقد ہونے والے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد وہ چھٹی پر کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ ایک انتخابی ریلی میں کنڑ زبان میں نریندر مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر سے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ سبزی بیچ رہے تھے۔گذشتہ روز کرناٹک کے سندھانور میں جمہوریت بچاؤ کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس سے انہوں نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر بھی انہوں نے شدید اعتراض کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت ملک میں بی جے پی کی سونامی چل رہی ہے ۔ پرکاش راج نے سوال کیا کہ کیا سونامی کا آنا ملک کے حق میں بہتر ہے ؟انہوں نے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کا نریندر مودی کے ساتھ تقابل کو غیر درست قرار دیا اور کہا کہ دونوں کا تقابل نادانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 مئی کو کرناٹک انتخابات کے نتائج سب کے سامنےہوں گے اور اس کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں کو پتہ چلے گا کہ 2019 میں کیا ہوگا۔واضح رہے کہ پرکاش راج اس وقت بھی سرخیوں میں چھائے رہے جب انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا اداکار قرار دیا۔

Share this post

Loading...