وزیر اعظم مودی کا 9 یا 10 مئی کو کمٹہ کا دورہ متوقع

کمٹہ 02؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) بی جے پی کے ضلعی صدر کے جی نائک نے پریس کانفرس میں 9اور 10مئی کو وزیر اعظم مودی کے کمٹہ آنے کی اطلاع فراہم کی ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈپی کے ذریعہ وزیراعظم مودی انتخابی مہم کا آغاز کرچکے ہیں اور 9 یا 10 مئی کو ان کا کمٹہ کا دورہ متوقع ہے جہاں پر وہ ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ کونسی تاریخ کو وزیر اعظم ضلع کا دورہ کریں گے یہ طئے نہیں ہے لیکن یہ بات طئے ہے کہ وہ ضلع کا دورہ کریں گے۔

Share this post

Loading...