موجودہ صورتحال سے جوجھ رہے کسانوں سے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ زراعتی میدان میں ترقی کی جائے ۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اکثر ممالک میں ڈیجیٹیل ٹرانزیکشن کا آغاز ہوچکاہے اور ہندوستان میں بھی بارہ لاکھ افراد نے اس سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ کرلیا ہے لہذا اس سلسلہ میں ہمیں پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم مودی نے ملک کی ترقی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں ہم اس ملک کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ایک وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی سے نکلنے والے ایک روپیہ میں صرف پندرہ پیسے ہی عوام تک پہنچتے تھے لیکن ہم سو پیسے عوام تک پہنچائیں گے۔ اس عوامی اجلاس میں ریاست کے بی جے کارکنان نے شرکت کی جس میں ایڈی یوروپا ، نلن کمار کتیل وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔
Share this post
