میسور 11 مئی 2024 : وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وزیر اعظم کو جھوٹ کا ماسٹر قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذہب اور جذباتی مسائل کو چھیڑ کر ووٹروں کو پولرائز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی طور پر اپنے حریفوں سے لڑ رہی ہیں اور کسی کو دفن نہیں کرنا چاہتیں۔
مودی کے اس ریمارک کے جواب میں کہ اپوزیشن پارٹیاں انہیں دفن کرنے کے لیے نکلی ہیں اور عوام سے ان کی حفاظت کے لیے ان کی جذباتی اپیل کررہے ہیں۔، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے جذباتی بلیک میلنگ کام نہیں کرے گی کیونکہ لوگ اس کے گیم پلان کو دیکھنے کے لئے کافی ہوشیار ہیں۔
سدارامیا نے کہا کہ مودی نے اپنے اقتدار کے پچھلے 10 سالوں کے دوران عوام کے غریب طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا ہے اور وہ اپنی شکست کو محسوس کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ جذباتی بلیک میلنگ کا سہارا لے رہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں مودی کو سیاسی طور پر شکست دینا چاہتی ہیں۔ ہماری لڑائی سیاسی ہے ذاتی نہیں۔ مودی حکومت میں غریب اور پسماندہ طبقے کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ عوام نے مودی کی طرف سے مسلسل پھیلائے گئے جھوٹ کو دیکھا ہے اور انہیں شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ اوپر چڑھتے ہیں انہیں نیچے آنا پڑتا ہے اور مودی کی شکست ناگزیر ہے۔
Share this post
