پیجا ور سوا می جی کے تعلق سے غلط مواد پوسٹ کر نے پر ملزم کے خلاف کیس درج

ملزم کی شنا خت بنگلور کے رہنے والے ویویک کڈ مانی کے طور پر کر لی گئی ہے ، واضح رہے کہ کر شنامٹھ میں سوا می جی کی طرف سے دعوت افطار اور نماز کا انتظا م کر نے پر تنقید کا کر تے ہو ئے سری رام سینا کے چیف پر مود متا لک نے اس قدام کی سخت مذمت کی تھی ، پر مود متالک کے اس اعتراض پر رضا مندی ظا ہر کر تے ہو ئے ویویک کر ما نی نے بھی سوا می جی کے اقدام کی مذ مت میں نا زیبا اور نا پسندیدہ الفاظ استعمال کر تے ہو ئے فیس بک پر غلط مواد کو پو سٹ کیا ،سوا می جی کے تعلق سے نا زیبا الفاظ استعمال کر نے پر سوا می جی کے محبین اور پیجا ور خون عطیہ ٹیم کے ممبر ان عارف احمد اور انصار احمد نے سوا می جی کی بے عزتی اور ان کے تعلق سے ھتک آمیز الفاظ کا استعمال کر نے پر پو لیس تھا نہ میں شکا یت در ج کر تے ہو ئے ملزم کے خلاف سخت کا روا ئی کر نی کی اپیل کی ہے۔

Share this post

Loading...