کرنسیز کی نمائش بچوں کو مؤرخ بنانے کا پہلا زینہ :  مولانا محمد الیاس ندوی

ادارہ ادبِ اطفال نے بچوں کے لیے مختلف ممالک کی کرنسیز کی چار روزہ نمائش کا کیا انعقاد 

بھٹکل 19/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی جانب سے بچوں کے لیے مختلف ممالک کی کرنسیز جمع کرکے بچو ں کے لیے چار روزہ دلچسپ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حضرت مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے موسم لائبریری میں منعقدہ نمائش میں نوٹوں کے ساتھ ساتھ سکے اور پوسٹ اسٹامپ میں سجائے گئے ہیں۔ مذکورہ ادارہ کے سرپرست مولانا محمد الیاس ندوی نے اس نمائش کو بچوں کو تاریخ کا علم فراہم کرنے کا ذریعہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بچوں کو مؤرخ بنانے کا پہلا زینہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے نہ صرف بچوں کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کے علم میں بھی اضافہ کا  سبب ہے۔ ایک ہی وقت میں طلباء کو مختلف ممالک کے کرنسیز دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں کہا کہ یہ ایک پہلی کوشش ہے، ان شاء اللہ مستقبل میں بچوں کی سطح کے مطابق مختلف پروگرامات بھی منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔ 
    ادارہ کے ذمہ دار اور ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر مولانا عبداللہ دامداابو ندوی نے کہا کہ تقریباً ایک سو چالیس ممالک کے کرنسیز نوٹوں اور سکوں کی شکل میں یہاں جمع کیے گئے ہیں جو دراصل محمد غفران دامداابو کی کوششیں ہیں۔ بچوں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی بات کہی ہے۔ 

دیکھئے اس پر فکروخبر کی تفصیلی رپورٹ 
 

Share this post

Loading...