بنگلورو 19/ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) اب تک ملک بھر میں گاہکوں کو مفت فون کالز اور ڈاٹا سرویس ٹیلی کام کمپنیاں جو خسارے سے دوچار ہیں، ان کمپنیوں کی مدد کرنے کے لیے حکومت اب موبائل فون کے عادی بنے ہوئے ملک کے کروڑوں گاہکوں کو زبردست دھچکہ پہنچانے والی ہے اور جلد ہی نئی ٹیلی کام پالیسی جاری کرنے والی ہے جس کے نتیجہ میں موبائل پر مفت کالز اور ڈاٹا سرویس ختم کردی جائے گی او رگاہکوں کو ہر کال اور ڈاٹا استعمال کرنے میں قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ برسراقتدار این ڈی اے حکومت نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کے سکریٹریوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے او ریہ کمیٹی سفارش کرنے والی ہے کہ اس وقت نہایت کم قیمت پر جو فون اور ڈاٹا سرویس گاہکوں کو فراہم کی جارہی ہے اسے ختم کردیا جائے۔ اس سلسلہ میں عنقریب حکومت کی جانب سے اعلان کیا جانے والا ہے، اگر یہ نئی پالیسی جاری کردی جائے گی تو اس کا سب سے زیادہ اثر ریلائنس جیو مفت سرویس حاصل کرنے والے گاہکوں پر پڑنے والا ہے۔ اور پھر دیگر موبائل فون سرویس فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی اپنے موجودہ تمام پلان کرکے ہر فون کال اور ڈاٹا سرویس کے لیے شرح مقرر کرکے جتنا اسے استعمال کیا جائے گا اس مناسبت سے انہیں ماہانہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔
ذرائع : ایس این بی
Share this post
