ساحلی اضلاع میں بارش کے امکانات

بنگلورو 08 دسمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ریاست کے ساحلی اضلاع میں 8 سے 12 دسمبر تک بارش ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے وضاحت کی کہ یہ طوفان بوروی کے ذریعہ خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے دباؤ کا اثر ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ بنگلورو میں پہلے ہی کچھ دنوں سے بارش ہورہی ہےجس کا اثر جنوبی کرناٹکا کے علاقوں پر بھی پڑے گا۔ محکمہ نے مزید کہا کہ شمالی کرناٹک کے کچھ حصوں میں بھی 12 دسمبر تک بارش ہوگی۔

Share this post

Loading...