بھٹکل 22اگست 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس کی بیماری کی روک تھام اور لاک ڈاؤن میں لوگوں کی خدمت بھٹکل کی مجلس اصلاح وتنظیم نے بہت ہی بہترین اور منظم انداز میں کی ہے جس کی تعریف ہر ایک کی زبانی سنی جارہی ہے۔ انہی خدمات کے اعتراف میں آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا بھٹکل یونٹ کی جانب سے تنظیم کے جنرل سکریٹری اور کورونا کی بیماری کے چلتے لاک ڈاؤن میں شعبہئ صحت کے کنوینرجناب یونس رکن الدین کی شال پوشی کی گئی اور تنظیم کے ذمہ داران کی خدمت میں مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا بھٹکل یونٹ کے صدر جناب زین العابدین نے کہا کہ تنظیم نے جو کام کیا ہے وہ معمولی کام نہیں ہے۔ اس کام کے لئے انہوں نے بہت کچھ قربانیاں پیش کی ہیں جس ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یونس رکن الدین نے کہا کہ دراصل تنظیم کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے اور جو بھی تنظیم نے خدمات انجام دی ہے وہ محض اللہ کے فضل سے ہے۔ انہوں نے اللہ کے بندوں کی خدمت ایک اہم سنت ہے جس کو ہمیں اپنانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران اوراراکین میں جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب، جناب ڈی ایف صدیق صاحب، جناب محی الدین رکن الدین، مولانا یاسر برماور ندوی، جناب جیلانی شاہ بندری اور پی ایف آئی کے ذمہ داران واراکین موجود تھے۔


Share this post
