پٹرول  اور ڈیزل کے خلاف کانگریس کا انوکھا احتجاج ، بیل گاڑی کے ذریعہ پہنچے ودھان سودھا

بنگلورو13 ستمبر 2021 )فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے قانون ساز اجلاس کے پہلے دن ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کی قیادت میں کانگریس کے چند رہنما بیل گاڑی کے ذریعہ ودھان سودھا پہنچے۔  ودھان سودھا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے، وہ صرف بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا الزام لگا رہی ہے۔ ہم سیشن کے دوران اس کو ایوان میں لائیں گے۔  کانگریس نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 اور 15 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے کہا کہ جب مرکز میں یو پی اے کی حکومت تھی، کانگریس نے یہ مسئلہ بالکل نہیں اٹھایا۔ پٹرول کی قیمت یو پی اے کے دوران 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی، لیکن وہ اس وقت خاموش تھے۔ سی ایم بومائی نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو اٹھانے والے ہیں اور ہمارے پاس اس کا جواب ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راملنگا ریڈی ایم بی پاٹل، ایشور کھنڈرے اور دیگر نے بھی بیل گاڑیوں پر سواری کی۔

Share this post

Loading...