بنگلورو 12؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار ا سوامی نے قیمتوں میں کمی کا وعدہ کرتے ہوئے جلدہی اس کو نافذ کرنے کی بات کہی ہے۔ راجستھان اور آندھرا پردیش کے بعد کرناٹک تیسری ریاست ہوگی جو پٹرول اور ڈیزل کے ٹیکس میں کمی کرے گی۔ کمارا سوامی نے کہاکہ مرکزی حکومت پٹرول او رڈیز ل کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے ، اس دوران ہم نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا ارادہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں محکمۂ مالیات سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ دیگر پڑوسی ریاستوں کے مقابلہ میں کرناٹکا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں۔ کرشنا بائرے گورا نے کہا کہ جب 2013میں پٹرولیم مصنوعات کے ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا اس وقت کرناٹکا میں اس کی قیمت بہت کم تھی، مرکزی حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں نو مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور کرناٹکا نے صرف دو مرتبہ اس میں اضافہ کیا ہے ۔ اب دوبارہ ریاستی حکومت قیمتیں کرنے کے بارے میں غور رہی ہے۔
Share this post
