پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آئن لائن ٹیکسی ڈرائیور اسوسی ایشن نے کیا احتجاج، کہا: مرکزی حکومت سرمایہ داروں کی حمایت کرنے کی بجائے غریبوں کے مفادات کا تحفظ کرے

منگلورو09؍مارچ 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) جنوبی کنیرا ڈسٹرکٹ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے کلاک ٹاور کے سامنے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
جنوبی کنیرا ڈسٹرکٹ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کے اعزازی صدر بی کے امتیاز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر ٹیکسی ڈرائیوروں پر پڑا ہے  جس کی وجہ سے بینکوں کی ای ایم آئیس کی ادائیگی ، گھر کے اخراجات اور بچوں کی اسکول فیس ادا نہیں کی جاسکتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کرناٹک حکومت کے بجٹ سے بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن ہماری ساری توقعات  دھری کی دھری رہ گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت سرمایہ داروں کی حمایت کرنے کی بجائے غریبوں کے مفادات کا تحفظ کرے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اولا اور اوبر جیسے آپریٹرز حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت آن لائن ٹیکسی ڈرائیوروں کو ادا کریں۔ انہوں نے کہا، "اگر وہ ہمارے کمیشن میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے تو ہم غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔ اس موقع پر این رویندرا، نوشاد اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...