پہلی بار شہر بھٹکل میں ملکی سطح پر اے گریڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد عنقریب (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی مناسبت سے کئی سیاسی اور سماجی رہنما ؤں کی بھٹکل آمد متوقع ہے۔ جس میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب سدا رامیا اور کرناٹک کے وزیر داخلہ کے جی جارج کے علاوہ آرجے ڈی کے صدر اور ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جناب لالو پرسادو یادو سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مشہور کبڈی کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور شہر اور ضلع کے لوگوں کو کبڈی کھیل دیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔ اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی پروگرام میں شرکت کررہے اسٹار اسپورٹس کبڈی چمپئن کے چیف کوچ روی شیٹی نے کہا کہ جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور ان کی ٹیم قابلِ مبارکباد ہیں جو ملکی سطح پر ایک بہت بڑا کبڈی ٹونامنٹ بھٹکل میں منعقد کرنے جارہی ہے۔ یہ اعزاز صرف بھٹکل کے لیے نہیں ہے بلکہ پورے ضلع کے لیے ہے۔ ضلع کاروار کے کبڈی بورڈ کے صدر سریش سونی نے کہا کہ ضلع میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سبھوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگااور اس ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کے لیے سبھوں کو کوشش کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر شہر کے کئی ذمہ داروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسد اللہ ٹیم کو مبارکباد ی پیش کی ۔ 


کرناٹک کے وزیر کھیل کو دھمکی آمیز کال موصول 

پرشانت پجاری کے قتل کا بھی لگایا الزام 

منگلور 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) چند روز قبل موڈبدری میں پیش آئی قتل کی واردات کے سلسلہ میں کرناٹک کے وزیر کھیل اور فیشیریس کے ابھئے چندرا کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ابھئے چندرا جین نے موڈبدری پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ کال کرنے والے نے اپنا نام روی پجاری بتاتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکن پرشانت پجاری کے قتل کا الزام لگا یا اور دھمکی دی ہے کہ مجھے قتل کردیا جائے گا۔ مذکورہ وزیر نے اان الزامات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ ضلع انچارچ وزیر رمناتھ رائے کا قتل کی واردات میں ہاتھ ہے۔ وزیر موصوف نے کرناٹک کے وزیرِ، اعلیٰ سدارامیا اور وزیر داخلہ کے جارج کو تمام تفصیلات فراہم کی ہے۔ پولیس کمشنر ایس مرغان نے ابھئے چندرا کے گھر آکر تمام تفصیلات حاصل کی ہے اور وزیر کے لیے سیکوریٹی بڑھا دی ہے ۔یاد رہے کہ موڈبدری میں 9؍ اکتوبر کو پرشانت پجاری کانامعلوم افرارد صبح ساڑھے سات بجے قتل کیاتھاجس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور احتجاجیوں نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔ 


تیراکی کے دوران طالب علم ڈوب کر ہلاک 

بیلتنگڈی 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیراکی کے دوران دودوستوں میں سے ایک دوست کے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات تعلقہ کے ادنجے علاقے کے قریب پھالنگی ندی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناحت وشنو ہیبار (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ ندی میں تیراکی کے غرض سے اترا ۔ اچانک وشنو نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر وشنو کے والد اور دیگر مقامی لوگ فوری طور پر ندی میں مدد کے لیے پہنچے اور وشنو کو ندی سے باہر نکالا لیکن تب تک وشنو کی موت ہوچکی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بھوویندرا کالج میں بی ایس سی کا طالب علم تھا۔ 


دو گروہوں کے مابین تصادم : جان لیوا حملے میں ایک ہلاک

منگلور 26؍ اکتوبر (فکروخبر نیوز) مخالف گروہ کے چند افرادکی جانب سے ایک شخص پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے قتل کردئیے جانے کی واردات شہر کے مضافاتی علاقے تھوکوٹو میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت وکرم عرف وکی بولار (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریف گروہ کا تعلق روی چندرا پجاری سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکی بولا اپنے دو دوستوں کے ہمراہ روہت نامی دوست کی مہندی رسم کے پروگرام میں شرکت کے لیے کمپالا نامی علاقے آیاتھا۔ اس پروگرام میں روی چندار پجاری گروہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد بھی موجود تھے۔ اس دوران کسی معمولی بات کو لے کر دونوں گروہوں کے مابین تنازعہ ہوگیا ۔ وکی بولا ر اپنے ساتھی ابھیشک شیٹی کے ساتھ بذریعہ بائک فرار ہوگیا ۔ جب مخالف گروہ نے وکی بولار کو فرار ہوتے دیکھا تو اسکور پؤ کار کے ذریعہ اس کی بائک کا پیچھا گیا ۔ کمپالا بائی پاس کے قریب گشت کررہی پولیس نے دیکھا کہ ایک اسکور پؤ کار ایک بائک کا پیچھا کررہی ہے تو انہوں نے فوری طور پر پی سی آر کو اس کی اطلاع کردی ۔ کا ر پر سوار شرپسندوں نے کار بائک سے ٹکرائی اور تیز دھار ہتھیار سے اس کا قتل کردیا جبکہ اس کے ساتھ سوار ابھیشیک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...