جواب میں مون اسٹار کے بہترین بلہ باز نصر اللہ نے اپنی ٹیم کو جیت تک پہنچانے کی بڑی کوشش کی مگرجب ٹیم کو جیت کے لیے تیس گیندوں میں چالیس رنز کی ضرورت تھی تو نصر اللہ 73رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے جس سے ٹیم پر بڑا دباؤ پڑا ۔ مون اسٹار کے کپتان سراج نے 14گیندوں میں 24رنز کا تعاون دیتے ہوئے پھر ایک بار ٹیم کو جتانے کے لیے جدوجہد کی لیکن اس کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کے دیگر بلہ باز اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے ۔ آخری اوور میں مون اسٹار کو جیت کے لیے دس رنوں کی ضرورت تھی ، نہال کی گیندبازی کے سامنے مون اسٹار کے بلہ باز وں نے چھ گیندوں میں چھ ہی رنز بناپائے ۔ اس طرح عسفا نے چار رنوں سے یہ میچ جیت لیا۔ مون اسٹار کی جانب سے محسن نے چار اوور س میں صرف 12رنز خرچ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ آل راؤنڈر سراج اور نصر اللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ مون اسٹار کے نصر اللہ کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ملحوظ رہے کہ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلہ باز نصر اللہ ہیں جن کو اورینج کیپ سے نوازا گیا۔
آج صبح کھیلے گئے لائن ٹرافی 2015کے پہلے سیمی فائنل میں انفا نے الوفا مرڈیشور کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ الوفا نے ٹاس جیت پر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 140رنز بنائے۔ اظہار نے 37 اور حسنین نے 21رنز کا تعاون دیا۔ جواب میں انفا نے سرفراز کے 43اور معتصم کے 23رنز کی مدد سے یہ ہدف آسانی کے ساتھ حاصل کیا۔ گیندبازی میں انفا کے دانش نے تین اور عمران لنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سرفراز کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
کل دوپہر میں دبئی الیون اور بھٹکل الیون کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا جائے گاجبکہ فائنل مقابلہ جمعرات کے روز صبح دس بجے انفا اور عسفا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Share this post
