مجیشور 20؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) منجیشور سے دوبارہ رکنِ اسمبلی منتخب ہونے والے پی بی عبدالرزاق آج صبح چل بسے۔ انہوں نے اپنی آخری سانس کاسرگوڈ کے ایک نجی اسپتال میں لے جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ ان کی عمر 62سال بتائی جارہی ہے۔ وہ کچھ عرصہ سے پھیپھڑے کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی ٹکٹ پر انہوں نے سال 2011میں منجیشور سے انتخاب لڑا تھا جس میں انہوں نے شاندار جیت درج کی تھی اوراس وقت کے ایم ایل اے سی ایچ کنہامبو کو شکست دی تھی۔ 2016کے انتخابات میں وہ دوبارہ اسی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ کاسرگوڈ ضلع پنچایت کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین بھی منتخب ہوچکے ہیں۔
Share this post
