سرسی : 28؍ فروری 2023 (فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے خلاف پے سی ایم والے پوسٹرس اب کچھ ردوبدل کے ساتھ دوبارہ نظر آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سرسی سے بی جے پی ایم ایل اے اور وزیر محنت شیورام ہیبار کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ ایک موبائل فون تھامے کھڑے ہیں جس کے اسکرین پر ایک بار کوڈ نظر آرہا ہے جس کے نیچے پے سی ایم درج ہے۔
اس پوسٹر میں فوڈ کٹ گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا گیا ہے سودا تمہارا، کمیشن ہمارا۔
یہ پوسٹرس بنواسی میں درختوں پر نظر آرہے ہیں جہاں آج سی ایم اور وزیر شیورام ہیبار پہنچنے والے تھے۔
Share this post
