پٹنہ:لالو بولے مودی کے جھوٹ کی وجہ سے ہی زلزلے آ رہے ہیں(مزید اہم ترین خبریں)

لیکن آپ سے زمین چھین کر غیر ملکیوں کو دے رہے ہیں. لالو نے کہا کہ مودی کی تبلیغ کے ذریعے غریبوں کے ہمدرد بن رہے ہیں اور منریگا، اندرا رہائش جیسی اسکیموں میں کمی ہو رہی ہے.ہر سال پانچ کروڑ بے روزگاروں کو روزگار دینے کی بات کہی گئی تھی، حکومت بنی تو بحالی پر روک لگا دی گئی. انہوں نے مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتایا.


ممبئی: مسلم ہونے کی وجہ سے نوکری سے منع کئے گئے زیشان خان کو اڈانی نے دی جاب

احمد آباد۔31مئی(فکروخبر/ذرائع) ممبئی کی ایک ہیرا کمپنی کی طرف سے مسلم ہونے کی وجہ سے نوکری دینے سے انکار کئے جانے والے ذیشان خان کو آخر کار نوکری مل گئی. ذیشان نے کئی پیشکش کے درمیان احمد آباد بیسڈ اڈانی گروپ میں کام کرنا قبول کیا ہے. اڈانی نے ایم بی اے گریجیٹ ذیشان کو اپنے یہاں جاب آفر کی تھی. بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ذیشان نے ممبئی کی ایک ہیرا کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے انہیں اس لئے نوکری نہیں دی کیونکہ وہ ایک مسلم ہیں.
ذیشان کو ملے کئی آفرس
ذیشان نے کہا کہ' مذہب کے نام پر تفریق کے بعد مجھے درجنوں آفرس ملے. میری ای میل باکس میں بہت سے لوگوں نے میری حمایت کی، '' مجھے جتنے بھی آفرس ملے ان میں یہ جاب میرے لئے بہترین تھی. اڈانی ملک کی سب سے بڑی انفراسٹرکچر کمپنی ہے اس لئے میں اس سے جڑ رہا ہوں. '' 'ذیشان کو کمپنی نے ممبئی آفس میں ٹرینی ایگژیکییٹو کی نوکری دی ہے. اڈانی کے ایک ترجمان کے مطابق، '' ہم ذات، مذہب سے اوپر اٹھ کر ٹیلنٹ کو فروغ دیتے ہیں. ہم نے پایا کہ ذیشان ایک قابل امیدوار ہیں اور اس وجہ سے انہیں جاب آفر کی گئی. ''


لکھنؤ:سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار 

لکھنؤ ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع)چنہٹ کے کمتا میں گزشتہ ۲۲؍مئی کو بیچ سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے ٹھیکیدار رادھے شیام سنگھ کو آج صبح چنہٹ پولیس نے گومتی نگر علاقہ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال کی گئی لائسنسی ریوالور بھی برآمد کر لی ہے۔اس معاملہ میں ابھی ڈاکٹر ابھے فرار ہے۔ فائرنگ میں کباڑی قربان علی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ سی او گومتی نگر ستیہ سین یادو نے بتایا کہ آج صبح تقریباً گیارہ بجے چنہٹ پولیس نے گومتی نگر علاقہ سے ملزم ٹھیکیدار رادھے شیام سنگھ کو گرفتار کیا۔ پولیس نے رادھے شیام کے پاس سے اس کی لائسنسی ریوالور بھی برآمد کر لی ہے۔ پوچھ گچھ میں ٹھیکیدار نے اپنے ساتھ ڈاکٹر ابھے کے واردات میں شامل ہونے کی بات بتائی۔ پولیس اب ڈاکٹر ابھے کے بارے میں معلومات جٹا رہی ہے۔ چنہٹ پولیس اب ٹھیکیدار کے اسلحہ لائسنس کو منسوخ کرنے کیلئے انتظامیہ کو اپنی رپورٹ بھیجنے کی بات کہہ رہی ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ ۲۲؍مئی کو فارچیونر سوار ٹھیکیدار رادھے شیام کی گاڑی موٹر سائیکل سوار نیرج سے ٹکرا گئی تھی۔اس بات کو لیکر رادھے شیام اور مقامی لوگوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی تھی۔ مقامی لوگ رادھے شیام سے زخمی نیرج کو علاج کیلئے روپئے ،معاوضہ اور موٹر سائیکل ٹھیک کرانے کیلئے روپئے کی مانگ کر رہے تھے۔ اسی کے سبب رادھے شیام اور ان کے ساتھیوں نے سر راہ سڑک پر اسلحہ سے فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ میں ہی ایک ہوٹل پر کھڑے چنہٹ کے رہنے والے قربان علی کو گولی لگ گئی تھی۔ پولیس نے واردات کے دو ہی گھنٹے کے بعد رادھے شیام کی فارچیونر گاڑی گومتی نگر واقع راپتی اپارٹمنٹ سے برآمد کر لی تھی۔ وہیں اس معاملہ میں ڈی آئی جی نے چوکی انچارج کمتا کو معطل بھی کر دیا تھا۔ 


لکھنؤ : چوروں نے دکان اور مکان میں کی چوری 

لکھنؤ ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع)پارہ کے نیو پارہ روڈ کالونی کے جے امبے اسکول کے نزدیک واقع چورسیا جنرل اسٹو کا شٹر توڑ کر دکان میں رکھے نقد روپئے اور قیمتی سامان چوروں نے چرا لئے۔ وہیں جانکی پورم علاقہ میں بھی چور ایک گھر سے نقد روپئے اور موبائل چرا کر فرار ہوگئے۔ نیو پارہ کالونی کے شانتی نگر واقع چورسیا جنرل اسٹور میں جمعرات کی شب چوروں نے دکان کا شٹر توڑ کر غلہ میں رکھے ہزاروں روپئے نقد اور قیمتی سامان پر ہاتھ صاف کر دیا۔ دکاندار اماکانت کے مطابق وہ جب صبح اٹھا تو اسے دوسرے دکانداروں نے اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ دکان کے پاس ۸ سالہ بچے کی چپل ملی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوروں نے بچے کے ذریعہ چوری کروائی ہے۔ مقامی دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس رات میں گشت پر نہیں آتی جس سے چوروں کے حوصلے بلند ہیں۔ وہیں جانکی پورم کے گارڈن پیرا ماؤنٹ علاقہ میں رہنے والے دیپک ورما کے گھر میں چوروں نے نقد روپئے اور دیگر سامان چرا لئے۔ صبح متاثر کو ایک زیر تعمیر مکان میں پرس اور سم کارڈ ملا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ 


نرولی ۔آگ لگنے سے لاکھوں کامال جل کر راکھ

نرولی ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع)چندوسی: تھانہ بنیا ٹھیر علاقے کے تحت نرولی قصبے میں اچانک شارٹ شرکٹ سے لگی آگ نے خطر ناک شکل اختیار کر لی۔ آتشزدگی اتنی زبردست تھی کہ گھر میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا اس آگ نے گھر کے لنٹر کو بھی متاثر کر دیا ۔ موصول اطلاع کے مطابق ندیم ولد صابر باشندہ بنجاری کنواں نرولی میں واقع اپنے مکان میں رہتے ہیں دوپہر کے وقت شارٹ شرکٹ سے ان کے گھرمیں آگ لگ گئی۔ آ س پاس کے لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ۔اطلاع پر پہنچی فائر برگیڈ میںآگ پر قابو پالیا۔ ندیم کے مطابق آگ نے ڈبل بیڈ ،سوفہ ،ڈائننگ ٹیبل اور۰ ۶ ہزار روپئے نقد اور زیورات جل کر راکھ ہو گئے۔ ندیم کے مطابق تقریباً ۳ لاکھ روئپے کانقصان ہوا ہے۔ آگ کی اطلاع پا کر حلقہ لیکھ پال نے موقع کی جانچ کی۔ 


اعظم گڑھ ۔آبپاشی کرنے گئے نوجوان کا قتل

اعظم گڑھ ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع)رات میں ٹیوب ویل پر گنے کی آبپاشی کررہے نوجوان کے گلے پر کسی نکیلی چیز سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ صبح اس کی لاش ملی۔ اوتنش عرف لالو (۲۲) ولد آنجہانی رام جتن یادو ساکن موضع زمین دساؤں تھانہ اترولا اپنے گھر سے پانچ سو میٹر کی دوری پر اپنے ٹیوب ویل سے گنے کی آبپاشی کر رہا تھا صبح اس کی لاش ملی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش کو دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے گلے پر کسی نکیلی چیز سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب اعظم گڑھ میں مشتبہ حالات میں آگ سے ایک شادی شدہ خاتون جھلس گئی ، علاج کیلئے اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کنبہ کے لوگوں کو سونپ دی گئی۔ متوفیہ خاتون کانا م کرن بیوی راجو ہے۔ وہ گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے ابو سعید پور گاؤں کی رہنے والی تھی۔ 


بریلی ۔ٹرین میں نوجوان کی لاش برآمد

بریلی ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع)ریلوے جنکشن پر آکر رکی جن سیو ا ایکسپریس نے ایک نوجوان کی لاش کو ریلوے پولیس نیٹرین سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح ریلوے جنکشن پر جن سیوا ایکسپریس میں سوار مسافروں نے ریلوے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک بوگی میں بیت الخلاء کے نزدیک ۰۴ سالا ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ متوفی کی گردن میں اس کی قمیض سے پھندا لگا ہواہے۔ وہ نیلی جینس اور انڈر ویئر پہنے ہوئے ہیں۔ موقع پر پہنچی ریلوے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ 


میرٹھ ۔مشتبہ حالت میں ملی لڑکی کی لاش 

میرٹھ ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع) ضلع کے سردھنا میں ایک لڑکی کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ متوفیہ کے کنبہ کے لوگوں نے اس کے بہنوئی اور اس کے بھتیجے پر لڑکی سے عصمت دری کی کوشش کرنے اور ناکام رہنے پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور ملزمین میں سے ایک کو حراست میں لے لیا ہے۔ ضلع پولیس ترجمان نے بتایا کہ آج صبح سردھنا تھانہ حلقہ کے ایک محلہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی اپنے کمرے میں پھانسی سے لٹکتی ہوئی ملی۔ لڑکی گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی بہن کی سسرال میں رہ رہی تھی۔ متوفیہ کے بہنوئی عثمان کا کہنا ہے کہ اس کی خواہر نسبتی نے گھریلو تنازعہ کے سبب خود کشی کی ہے۔ دوسری جانب عثمان کی بیوی شمع سمیت لڑکی کے کنبہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ عثمان اور اس کے بھتیجے نے متاثرہ سے عصمت دری کی کوشش کی اور ناکام رہنے پر اس کا قتل کر دیا۔ ان کا الزام ہے کہ پورے معاملہ کو خود کشی بتانے کیلئے لاش کو کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکا دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق عثمان کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ 


بھدوہی ۔ ٹرک کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک 

بھدوہی ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع) ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اترپردیش میں بھدوہی ضلع کے گیان پور علاقہ میں ہوا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل رات چالیس سالہ لال جی پال نامی شخص اپنی ۴۱ سالہ بیٹی سواتی اور پڑوسی تیس سالہ پریما دیوی موٹرسائیکل سے الہ آباد سے اپنے گاؤں گھمہا پور واپس جا رہے تھے تبھی گیان پور علاقہ کے دیو ناتھ پور میں قالین لدے ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں پال کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پریما نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سواتی کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔ 


میرٹھ ۔ داماد نے بیوی اور سسرال کے چھ دیگر افراد پر پھینکا تیزاب

شدید طور سے جھلسے ساتوں افراد میڈیکل کالج میں زیر علاج 

میرٹھ ۔31مئی(فکروخبر/ذرائع) ایک نوجوان نے اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی، خسر اور ساس سمیت سات رشتہ داروں پر سوتے وقت مبینہ طور سے تیزاب پھینک دیا۔ شدید طور سے جھلسے سبھی سات لوگوں کومیڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع پولیس ترجمان نے آج پی ٹی آئی کو بتایا کہ لساڑی گیٹ پولیس نے ملزم تینوں بھائیوں میں سے دو کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ دیر رات ہوئے اس واقعہ سے علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق خاص ملزم نوجوان کانام ساجد (۶۲) ہے۔ ضلع کے تھانہ کھرکھودا علاقہ کے پیپلی کھیڑا گاؤں کے رہنے والے ساجد کانکاح تقریباً دو سال قبل تھانہ لساڑی گیٹ علاقہ کی شوقین گارڈن کالونی کی رہنے والی ۲۲ سالہ عظمیٰ سے ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ نکاح کے بعد سے ہی ساجد جہیز کے مطالبہ کے سلسلہ میں عظمیٰ سے مبینہ طور پر مار پیٹ کرتا تھا۔ شوہر کے مظالم سے عاجز آکر عظمیٰ نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور اپنے میکے لوٹ آئی تھی۔ تبھی سے فریقین میں رنجش تھی۔ واردات کے دن یعنی گزشتہ روز دیر شب جب عظمیٰ کے کنبہ کے لوگ چھت پر سو رہے تھے ساجد اپنے دو بھائیوں ماجد اور رضوان کے ساتھ سسرال پہنچا اور سیڑھی کے ذریعہ چھت پر چڑھ کر چھت پر سو رہے کنبہ کے لوگوں پر تیزاب پھینک دیا۔ اس واردات میں ساجد کے خسر نثار، ساس مسکینا، بیوی عظمیٰ، خواہر نسبتی، گلستاں، ترنم، نشا اور ترنم کا چھ ماہ کا بیٹا صمد جھلس گئے ہیں۔ واردات کے بعد موقع پر پہنچے علاقہ کے لوگوں نے زخمیوں کو میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ متاثرہ فریق کا الزام ہے کہ ساجد جہیز استحصال کا مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہا تھا اور اس کیلئے وہ پہلے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔ واردات کے سلسلہ میں پولیس نے ماجد اور رضوان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خاص ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔ 
(یہ خبریں یواین این اور دیگر ذرائع سے لی گئی ہیں)

Share this post

Loading...