منگلورو، 17 نومبر 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں نے پیر کو شہر اور ضلع کے مختلف حصوں میں پٹاخوں کی کئی دکانوں پر چھاپہ مارا اورحکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فروخت کئے جانے والے پٹاخے ضبط کرلئے۔ جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجندر کی ہدایات پر یہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی ۔ حکومت نے پٹاخوں کی فروختگی کے تعلق تمام ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں اورہرے پٹاخوں کے علاوہ ہر طرح کے پٹاخوں کی فروختگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
Share this post
