ضلع کنڑاساہتیہ پریشد کے صدر سریش چن شٹی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹاخوں پر پابندی سے زمینی آلودگی اور ہوائی آلودگی پرقابو پایاجاسکتاہے۔ ان چیزوں سے بچتے ہوئے متوسط طبقہ اپنی اقتصادی حالت کوسدھارسکتاہے۔اسکول کے طالب علم سدیپ بھالکے نے پٹاخوں کی پابندی پر تقریر کی۔ پرنسپل شیلا چکبسے نے اپنے خطاب میں کہاکہ پٹاخوں پرپابندی کرتے ہوئے سیدھے طریقے سے یہ عید منائی جاسکتی ہے ۔اس سے ملک کی اقتصادیات کو فائدہ ہوگا۔ پروگرام کی صدارت ادارہ کے صدر کامشٹی چک بسے نے انجام دی ۔اس موقع پر طلبہ سے حلف لیاگیاکہ وہ پٹاخے نہیں جلائیں گے۔ طالبہ جگدیشوری نے تقریب کی نظامت کی۔ مادھوری دونڈے نے استقبال کیا۔ سندیپ تورنا نے اظہار تشکر کیا۔ اس بات کی اطلاع کامشٹی چکبسے نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔
Share this post
