پاس کا غلط استعمال کرنے والوں کو ڈی جی پی نے دیا انتباہ

بنگلورو 19/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  کرناٹکا کے ڈی جی پی پروین سود نے اتوار کو پاس کا غلط استعمال کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاس کا مطلب گھومنا پھرنا نہیں ہے۔ انہو ں نے ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جو پاس لے کر غیر ضروری گھوم رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ایمرجنسی کے علاوہ اب بنگلورو پولیس کوئی پاس ایشو نہیں کرے گی۔ 
    کرناٹکا ڈی جی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ پاس کی مدت 3ہوگی اور پاس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف تعزیراتی کارروائی کی جائے گی اور ان کے پاس بھی رد کردئیے جائیں گے۔ 
    بنگلورو کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ہمت نمبالکر نے سنیچر کے روز کہا کہ شہری کی پولیس نے اب تک 2  لاکھ پاس ضروری کام کے لیے جاری کئے ہیں جبکہ 56 لاکھ عرضیاں رد کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...