پروین نیتارو قتل معاملہ : ملزمین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو این آئی اے نے دو سے پانچ لاکھ روپئے کے نقد انعامات کا کیا اعلان

سلیا 02 نومبر 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بی جے پی یووا مورچہ کے کارکن پروین نیتارو قتل معاملہ کی تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس معاملے میں چار ملزمان کے  بارے میں سراغ فراہم کرنے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

دو ماہ سے اس معاملہہ کی تحقیقات کررہی ہے این آئی اے ملزمین کا سراغ لگانے میں اب تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

محمد مصطفیٰ بیلارے اور طفیل مڈیکیری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے تو عمر فاروق سلیا اور ابو بکر صدیق بیلارے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے دو دو لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...