بنگلورو 11/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) جے ٹی دیوے گوڑا جے ڈی ایس سے مایوس ہوچکے ہیں۔ آج انہو ں نے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا سے ملاقات کرکے بات چیت کی۔ ڈالرس کالونی میں ایڈی یوروپا سے ملاقات کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کے فرزند ضمنی انتخابات میں ہنسور سے امیدوار نہیں بنیں گے۔ وہ جے ڈی ایس سے انفرادی طور پر بہت مایوس ہیں۔ اس لیے پارٹی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ وہ فی الحال کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔ آئندہ کے ساڑھے تین سالوں میں وہ کچھ بھی نہیں بولیں گے۔ اپنے اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اس لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی لیکن اس دوران کسی سیاسی موضوع پر بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
Share this post
