پارٹی سے غداری کرنے والوں کو نکال باہر کرنا چاہیے : عنایت اللہ شاہ بندری(مزید مقامی خبریں)

اب ہمیں یہ غور کرنا ہے کہ ہماری پارٹی میں ہوتے ہوئے دوسری سیاسی پارٹیوں کو برسرِ اقتدارمیں لانے کی کوشش کرنے والوں کو کیسے باقاعدہ باہر کا راستہ دکھایا جائے اورجے ڈی ایس پارٹی سے باہر کرنا چاہیے۔ بھٹکل کے جالی علاقے میں منعقدہ جے ڈی ایس اقلیتی شعبے کی میٹنگ میں بھٹکل اسمبلی حلقہ کی طرف سے نمائندگی کرنے والے جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ یہاں آج اُترکنڑا جے ڈی ایس اقلیتی شعبے کے تمام ذمہدا ران موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست کے بڑے عہدیداروں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ ایسے لوگوں کو ہم پارٹی میں جگہ نہ دیں جس کی وجہ سے ہمیں ہی نقصان ہو ۔ موصوف نے یہ بھی اطلاع دی کہ ہماری یہ بات بھی ان لوگوں تک پہنچنی چاہیے کہ جناب ناصر باغبان کو ایم پی کا ٹکٹ دیا جائے اور اترکنڑا ضلع کی طرف سے عنایت اللہ شاہ بندری اور ایم خلیل اللہ کارواری کو بحیثیت ممبر منتخب کیا جائے ۔ اس اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کے مشورے دئے اور ساتھ ہی علاقہ وار پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے عملی پیش قدمی پر زور دیا۔

tennis-cric-tournament-and-JDS-meeting0110

لبیک نوائط ایسوسی ایشن اوپن ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ
فاتح ٹیموں کو دئے جانے والے تمغوں کی رونمائی

بھٹکل 15؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بھٹکل لبیک ایسوسی ایشن کی جانب سے 21ْاور 22دسمبر کو منعقدہ اوپن ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیموں کو دئے جانے والے تمغوں کی رونمائی آج بعد نمازِ مغرب رابطہ ہال ، نوائط کالونی میں کی گئی۔اس رونمائی کی مختصر سی تقریب کا آغاز ابوبکر عکاشہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔بالترتیب مہمانوں کو دعوتِ سخن دیتے ہوئے تمغوں کی رونمائی کی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ سب سے پہلے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب منکال ویدیا نے فاتح ٹیم کو دی جانے والی ٹرافی کی رونمائی کی جس کے بعد دیگر ذمہ داروں نے بھی یکے بعد دیگرے رنر اپ اور دیگر خصوصی تمغوں سے پردوں کو ہٹایا۔ ٹورنامنٹ کے کنوینر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے لبیک نوائط ٹیم کے ٹی شرٹ کی رونمائی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ۔ شہر کی ٹیموں میں سے لبیک نوائط ، لائن ، کوسموس ، رویل ، کٹاویرا ، اسداللہ ، سرپن کٹہ ، سلطانی ، وائی ایم ایس اے ، پرشورام اور ضلع کی پانچ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کے نام یہ ہیں ۔ ہلیال ، منگوڈ ، ہوناور ، کمٹہ ، انکولہ ۔مولانا عبدالاحد ندوی نے مہمانوں اور شرکاء کا استقبال کیا اور شکرانہ کے کلمات ادا کئے ۔ اس موقعہ پر لبیک ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے علاوہ شہر کے نوجوانوں کی ایک تعداد موجود تھی ۔ 

06labbaok-nawayat-kabaddi-tournament-open-dist-level-2013

11labbaok-nawayat-kabaddi-tournament-open-dist-level-2013

IMG-20131215-WA0061

ڈپارٹمنٹ ٹینس بال کرکٹ فرینڈلی ٹورنامنٹ
کے ای بی ٹیم نے تمغہ اپنے نام کرلیا 

بھٹکل 15؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) گذشتہ دو روز سے انفا کولا گراؤنڈ میں جاری ڈپارمنٹ فرینڈلی کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام کو پہنچا۔ اس فرینڈلی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کے تمام سرکاری محکمہ کے کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیاتھا ۔حزبِ مخالفین کے آپسی مقابلوں کے بعد بالآخر کے ای بی اور کے ایس آرٹی ایس ٹیمیں فائنل کو پہنچی اور آج کے فائنل میچ میں کے ای بی مقررہ پندہ اوور میں 108رنز کا پڑاؤ اپنے حریف کو پیش کیا ۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے چودہ اوور اور چارگیندوں میں 96رنز پر حزبِ مخالف کے ایس آرٹی سی ٹیم اپنا بسترا لپیٹ لیا۔اور کے ای بی ٹیم نے فرینڈلی تمغے پرقبضہ کرلیا ۔

tennis-cric-tournament-and-JDS-meeting0123

بھٹکل اہم شاہراہ نشاط نرسنگ ہوم کے قریب کار اور بائیک کے مابین تصادم 
بائیک سوار زخمی 

بھٹکل 15؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) آج دوپہر قریب ساڑھے تین بجے نشاط نرسنگ ہوم کے قریب کار اور بائک کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ فکروخبرکے مطابق کار تیز رفتار سے آرہی تھی کہ سامنے سے آرہی بائک اس سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔زخمی بائیک سوار کی شناخت کمار مقیم بندرروڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو شہر سے باہر علاج کے لیے بھیج دیا گیا۔ جب کہ کار پر سوار شیموگہ سے تعلق رکھنے والی فیملی پوری طرح محفوظ ہے۔ 

bhatkal-accident-and-blood-donation-camp10

Share this post

Loading...