پارٹی اور اجلاسوں سے کچھ نہیں ہوتا عوام میں جاکر محنت کرنی ہوگی : جناب عبدالرحیم جوکاکو

انہوں نے این آر آئیس اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر مشاہدے میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کئی ایک پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے پروگراموں میں سامنے آنے والے رائے مشوروں پر عمل نہیں ہوپاتا ۔اس زمانہ میں ہمیں یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے عملی طور پر اقدام کرتے ہوئے ہم خود عوام میں جائیں اور ان کے مسائل کو سننے کے بعد دوبارہ مل بیٹھ کر وہ مسائل حل کرنے کی کوشش کرے تب جاکر یکجہتی کو فروغ دینے میں تقویت ملے گی اور تمام مذاہب کے لوگ آپس میں محبت اور امن وامان کے ساتھ زندگی گذاریں گے۔ اس موقع پر بھٹکل نیوز کے ایڈیٹر جناب عتیق الرحمن شاہ بندری نے ماضی میں ادراہ بھٹکل نیوز کی جانب سے قومی یکجہتی کے عنوان پر منعقدہ پروگراموں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ادارہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سامنے رکھا۔ جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہمارے مختلف اداروں کی جانب سے قومی یکجہتی کے عنوان پر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں لیکن اب کنڑا صحافیوں کو اس میدان میں قدم رکھتے ہوئے ان کی جانب سے بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد کیے جانے کی ضرورت ہے ۔ جس میں وہ اپنے تعلقات والوں کو ایک جگہ جمع کریں جس میں ہمارے اداروں کے ذمہ داران بھی شریک ہوں اور آپس میں بیٹھ کر اس اہم مسئلہ پر گفت وشنید ہوں ۔ مولانا ارشاد افریکہ ندوی ، مولانا عبدالعلیم قاسمی ، رادھا کرشنا بھٹ ، موہن نائک اور دیگر لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایڈیٹر فکروخبر مولانا انصار عزیز ندوی نے جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی رائے کے پس منظر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنڑا رپورٹرس کی جانب سے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر ہمارے الیکٹرانک میڈیاسے جڑے افراد ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر ایڈیٹر فکروخبر کی رائے کوسامنے رکھتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر اور وراتا بھارتی کے مقامی صحافی جناب رضا مانوی نے مولانا انصار عزیز ندوی کی رائے کو عملی جامہ پہنانے کی بات کہی اور جلد سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر نقشِ نوائط کے کامیاب چالیس سال کے اختتام پر اس کے روحِ رواں مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس طرح بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر جناب رادھا کرشنا بھٹ کو حالیہ ضلع صحافیوں کی جانب سے صحافتی خدمات پر ایوارڈ ملنے کی وجہ سے ان کی بھی شال پوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔ حاضرین میں گلف کی مختلف جماعتوں کے ذمہ دار ان ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی اور دیگر احباب نے شرکت ۔ ملحوظ رہے کہ یہ پروگرام مولانا عبدالباری دامدا ندوی کی تلاوت کلام پاک سے بعد از عشائیہ شروع ہوا، بھٹکل نیوز کے روحِ رواں و ایڈیٹر جناب عتیق الرحمٰن شاہ بندری جو کہ اجلا س کے نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے ،انہی کے شکریہ کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا

Share this post

Loading...