بتایاجارہا ہے کہ عوام اس حملہ پر کئی سارے شکوک وشبہات کھڑے کررہے ہیں۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ ملزم پر الزامات ثابت نہ ہونے کی وجہ سے ایک منظم سازش کے تحت اس طرح کا ڈرامہ رچاکر اس کاقتل کیا گیا ہے۔ حملہ کے تعلق سے ابھی تک جیل افسران کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہ آنے سے عوام مزید شکوک وشبہات میں پڑے ہوئے ہیں۔
بزرگ خاتون کے قتل پر عمر قید کی سزا
منگلور: 11؍نومبر (فکروخبرنیوز) عدالت کی جانب سے ایک شخص کو بزرگ خاتون کے قتل میں الزامات ثابت ہونے پر ہوجانے پر عمر قید کی سزا سنائے جان کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مجرم کی شناخت نارائن گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق کلیانی مہاگنپتی مندر میں صاف صفائی اور دیگر کام انجام دیا کرتی تھی ،نارائن جو کہ کلیانی کا رشتہ دار تھا کبھی کبھار کا م میں اس کا ہاتھ بٹاتا تھا لیکن اپنا اکثر وقت اسی طرح بیکار گزارتا تھا ،لیکن کھانے کے وقت برابرکلیانی کے گھر پہونچ جاتا، بتایا جا رہا ہے کہ کلیانی اسے سمجھایا کرتی تھی کہ وہ اس طرح لاپرواہی کی زندگی نہ گزارے خود کچھ نہ کچھ کمانے کی فکر کرے لیکن اس نے اس کی نصیحت پر عمل کے بجائے اس کو اپنا دشمن ہی سمجھنے لگا ذرائع کے مطابق 2دسمبر 2007 کو جب کلیانی روز کی طرح سمجھارہی تھی کہ اس نے غصہ میں آکر اس پر حملہ کر دیا ،کلیانی اس حملہ میں شدید زخمی ہوگئی۔اس کی بیٹی اور مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہونچایااور علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی ، تھانہ میں رپورٹ درج کئے جانے پرملزم نارائن کو باجپے پولس نے حراست میں لیا ۔ الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے آج اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
Share this post
