پرمود متالک نے کلکرنی کو پاکستان کا ایجنٹ بھی قرار دیا (مزید ساحلی خبریں)

میں مقتول کے گھر کل جارہا ہوں ۔ دادر ی معاملہ پر اس نے اپنا منھ کھولتے ہوئے کہا کہ دادری کا معاملہ ایک چھوٹا سا معاملہ ہے ۔ اس معاملہ کو زیادہ اچھالا گیا ہے اور اس کے ذریعہ ہندوتوا پر حملہ کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ احتجاجی طور پر ساہتیا ایوارڈ لوٹائے جانے والے معاملہ پر اس نے کہا کہ یہ ایوارڈ غیر سرکاری تنظیموں کی طرف دئیے گئے ہیں ۔ اگر آپ حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کئی اور راستے ہوسکتے ہیں ۔ کانگریس کے دورِ حکومت میں اس سے بڑے کئی معاملات منظر عام پر آئے لیکن اس وقت کسی نے اپنا ایوارڈ واپس نہیں کیا۔اس نے مزید کہا کہ جب سکھوں کا قتل عا م ہورہا تھا اس وقت کسی نے اپنا ایوارڈ واپس نہیں کیا ۔کلکرنی کے چہرے پر شیوسنکوں کی جانب سے پھیکی گئی سیاہی پر اس نے شیوسیناکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں شیو سینا کی حمایت کرتا ہوں ۔ پہلے اس کے پیچھے چھپے وجوہات کو سمجھا جائے۔ ممبئی بم بلاسٹ میں معصوم لوگ مارے گئے ہیں اور اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔ حکومت نے اس کے ثبوت پاکستا ن کو سونپ دئیے ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان ہمارے فوجیوں پر حملہ کرنے سے باز نہیں آرہا ہے اس صورتحال میں ہم ان کے ساتھ کھیل ، موسیقی وغیرہ معاملات پر کیسے تجارت کرسکتے ہیں ۔ یہ کیسی پالیسی ہے ؟ شیوسینا نے بہت اچھا کام انجام دیا ہے۔ پرمود متالک نے کلکرنی کو پاکستان کا ایجنٹ بھی قرار دیا ہے۔ 


زمین ملکیت تنازعہ میں دو مختلف گروہوں میں جھڑپ: دوافراد زخمی 

دوگاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا 

منگلور 14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز)زمین ملکیت تنازعہ میں دوگروہوں کے درمیان ہوئے جھڑپ میں دو افراد کے زخمی اور ایک ٹیمپوو بس کو نقصان پہنچائے جانے کی واردات یہاں کے کدری علاقے کے منڈانا میں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی وی وہن اور سومایا جی بھٹ اور دوسری طرف انجلینا ٹی ریگو دونوں گروہ زمین کی ملکیت کا دعویٰ کررہے تھے ۔ اس سے پہلے ایم سی سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے زمین کے مالک کو اس جگہ پر مو جود گاڑیوں کے پہیے خالی کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی وجہ سے پانی جمع ہوکر مچھر پیدا ہورہے تھے ۔ بتایاجارہا ہے کہ ایم سی سی ہیلتھ افسران نے مذکورہ زمین پر پہنچ کر دیکھا کہ پہیوں کے خالی کرانے کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔اس موقع پردونوں گروپ کے لوگ جمع ہونے شروع ہوئے پھر اس طرح دونوں گروہوں نے پتھراؤ شروع کردیاجس کے نتیجہ میں ایک بس اور ایک ٹیمپو کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملنے پر کدری پولیس تھانے کے اہلکار موقعۂ واردات پر پہنچے اور جمع لوگوں کو منتشر کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انجلینا نے دائرشدہ کیس میں مذکورہ زمین کے اس کے اہلِ خانہ کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سومایا جی بھٹ اور ان کے لوگ غیر قانونی طور پر زمین پر اپنی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے ان کو زدوکوب بھی کیا ہے۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ہماری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ کدری پولیس نے دونوں گروہوں کی جانب سے معاملات درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 


ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک 

سلیا14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک شخص کے ندی میں نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پناجے علاقے میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت پربھاکر نایک (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کو دسارا کی چھٹی کے دوران مذکورہ شخص اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ میسور چلایا گیا تھا۔ وہاں سے لوٹنے کے دوران نایک اپنے ایک رشتہ دار لکشمن ناراین نے گھر رکا۔ وہ جب ندی میں غسل کرنے کے دوران وہ ڈوبنے لگا تو اس کے بچوں نے مدد کے لیے آواز لگائی ۔ جب تک لوگ پہنچتے پربھاکر ڈوب چکا تھا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے لاش کی تلاش شروع کردی ہیں لیکن لاش کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ 


منگلور : میڈیکل کالج کا طالب علم لاپتہ 

منگلور 14؍ اکتوبر(فکروخبرنیوز) فادھر ملا کے میڈیکل کالج میں پوسٹ گرائجویٹ کررہا اٹھائیس سالہ طالب علم کے لاپتہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ کے مطابق سیمون سی ونسینٹ (28) میقم تریشور ، کیرلا 4؍ اکتوبر کو اسپتال میں اپنی ڈیوٹی انجام دیا ہے۔ جب وہ دوپہر کے کھانے کے لیے اپنے دودوستوں کے ہمراہ اپنے ہاسٹل چلا گیا۔5؍ اکتوبر کو وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا۔ جب اسپتال کی انتظامیہ اس کے کمرے پر پہنچی تو اس کے کمرے کا دروازہ کھلاہوا پایا اور ڈاکٹر ونسینٹ وہاں موجود نہیں تھا۔ اسپتال کے ذمہ داروں نے اس بات کا اطلاع اس کے والدین کو کردی ۔بتایا جارہا ہے کہ اس موبائل فون سوئچ آف آرہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ گوا اور ممبئی کے ٹور پر گیا ہوا ہے۔ پولیس ان کے دوستوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...