پرمود متالک کی اشتعال انگیزی پر سابق وزیر اعلیٰ کا سخت ردّ عمل

karnataka hijab row, karnataka, siddaramayya, parmod matalik

بنگلورو 20؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) شری رام سینا کے چیف پرمود متالک اپنے اشتعال انگیز بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان پر کئی الزامات عائد ہیں۔ مسلم دشمنی میں حدسے آگے بڑھے ہوئے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بولنے کا ایک موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

ریاست ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے اخبارات میں حجاب کا مسئلہ چل رہاہے ۔ ان حالات میں متالک خاموشی اختیار کرلیں ایسا ہوہی نہیں سکتا۔

ان کے تازہ بیان نے اشتعال انگیزی کی ساری حدیں پار کردی ہیں ۔

سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا متالک کے اس بیان کی کڑی مذمت کی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی مانگ کی ہے۔

متالک کا کہنا ہے کہ سندور ، کم کم اور چوڑیاں فیشن یا شو آف کے لیے نہیں پہنی جاتی بلکہ ان کی ہزاروں سالہ تاریخ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف کوئی بات نہ کرے ، جو کوئی اس کے خلاف بات کرے گا اس کی زبان کاٹ دیں گے۔

سدارامیا نے اس بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کو ایسے بیانات دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔  ان کا کہنا ہے ہماری سرزمین ایسی ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ،ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مسائل سمجھے بغیر اشتعال انگیز بیانات نہ دئیے جائیں ، تمام ہندوستانیوں کو متحد ہونا چاہے ، تقریر یا اپنے عمل سے کسی کو بھی تکلیف نہیں دینی چاہیے۔

Share this post

Loading...