مشہور ایکٹر پرکاش راج نے بنگلورو سینٹر ل سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا

بنگلورو 25؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) مودی مخالف کے طور پر خود کو متعارف کرنے والے پرکاش راج نے آج بنگلورو سینٹر ل سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ آزاد اامیدوار کے طورپر پرچۂ نامزدگی داخل کرنے پہنچے پرکاش راج کے حامیوں اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد پرکاش راج بی بی ایم پی کی عمارت میں جیسے ہی پہنچے تو ان کا سامنا بی جے پی کے حامیوں سے ہوا جو اپنے پارٹی امیدوار پی سی موہن کا انتظار کررہے تھے۔ پرکاش راج کے حامیوں میں مودی مخالف نعرے لگانے شروع کیے جس کا دیکھ کر مودی کے حامیوں نے اپنے پارٹی کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔ معاملہ آگے بڑھتا دیکھ کر پولیس نے مداخلت کی۔ جس کے کچھ دیر بعد موہن نے بھی اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ آزاد امیدوار کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے پر انہوں نے خود کو عوامی نمائندہ کہا ۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ وہ بنگلورو سینٹرل سے اس وجہ سے انتخابات لڑرہے ہیں کہ وہ پیدا بھی یہیں ہوئے اور تعلیم بھی یہیں حاصل کی۔ 

Share this post

Loading...