جے ڈی ایس لیڈر کے قتل معاملہ میں چار افراد گرفتار ، تحقیقات جاری

منڈیا 25؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) پیر کے روز مدور کے جے ڈی ایس لیڈر پرکاش قتل معاملہ میں پولیس پانچ افراد کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے جن کی شناخت یوگیش عرف تمٹے ، ہمنت ، شیوا راج، یوگیش اور سوامی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔پولیس سپرنڈنٹ شیوا پرکاش دیوراج کے مطابق جائے واردات کے قریب واقع سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیچ کی چھان بین کی گئی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقتول پرکاش کے ساتھ موجود ابھیلاش نامی شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا ۔ ملزمین پر دفعہ 143، 146، 148، 341، 307، 302، 120b اور 114کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 2016میں پیش آئی ایک قتل واردات جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اس میں ملوث بعض افراد پر پرکاش کے قتل کا الزام لگاکر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...