پارک کیا گیا رکشہ حادثہ کا شکار : ساڑھے تین سالہ بچہ ہلاک (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

بی جے پی کارکن کے قتل کے الزام میں چھ سی پی آئی (ایم) کے کارکنان گرفتار

کاسرگوڈ ::21جنوری:2016(فکروخبرنیوز )بی جے پی کارکن کے قتل کے الزام میں چھ سی پی آئی (ایم)کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق سنتوش نامی بی جے پی لیڈر کے قتل کے الزام میں پولس نے متھن، روہت، پروجول،شمیم، اجیش، اور راجیش کو گرفتار کیا ہے ، سب کے سب پچیس سے اکتیس سال عمر اور اندالور نامی علاقے کے مقیم ہیں، 18جنوری کو اس کے گھر میں گھس کر اس پرحملہ کیا گیا تھا، اور حملے کے وقت اہلِ خانہ نہیں تھے۔ بتایاجارہاہے کہ یہ سیاسی یا تنظیمی دشمنی نہیں بلکہ جائداد کی لڑائی کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

Share this post

Loading...