بھٹکل : پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے صحت بیداری مہم کو لے کر ریلی نکالی گئی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

اس کے ذریعہ ہم ہندوستان کے عوام کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کس طرح ہم اپنی صحت کو باقی رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس ریلی کے آغاز سے لے کر اختتام تک جتنے بھی لوگ ہوں چاہے وہ بوڑھے ہوں یا جوان ہوں ہرایک کو صحت کو برقرار رکھنے کے تعلق سے ایک پیغام ملا ہے۔ 


منگلور : قتل اور اقدامِ قتل کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ 

تازہ واردات میں ایک شخص شدید زخمی 

منگلور 05؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک فرقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی جانب سے دوسرے فرقہ کے گھر گھس کر اقدامِ قتل کی واردات بیجل علاقے میں کل رات پیش آئی ہے۔ اس واردات میں مچھلی تاجر عبدالستار (43) مقیم بیجل سخت زخمی ہوگیا ہے جبکہ حملہ آور کی شناخت یوگیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ منگلور پولیس کے مطابق بدھ کی رات دو بجے یوگیش عبدالستار کے گھر نشہ کی حالت میں داخل ہوا اور اس سے جھگڑنے لگا۔ اس دوران یوگیش نے عبدالستار پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مذکورہ افراد کا تعلق الگ الگ فرقوں سے ہونے کی وجہ سے پولیس فوری طور پر اسپتال پہنچی اور عبدالستار سے واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کی ۔ عبدالستار کی جانب سے شکایت درج کیے جانے پر پولیس نے یوگیش کو اس کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عبدالستار کے گھر والوں نے اس کو کنکاڈی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا ہے۔ 


منگلور جیل سے خنجر ، موبائل ، وائرس اور مرچی پاؤڈر کے علاوہ کئی چیزیں برآمد 

منگلور 05؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) یہاں کے سب جیل میں پیش آئی قتل کی واردات کے تین روز بعد پولیس نے جیل کے اندر سے ایک خنجر ، کئی چاقو، موبائل فون اورمرچی پاؤڈر کے علاوہ کئی چیزیں برآمد کی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آف جنرل پولیس (لاء اینڈ آڈر) آلوک موہن نے کہا کہ جیل کے حدود میں پیش آئی واردات کے پیچھے جیل کے باہر موجود لوگوں کا ہاتھ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انڈر ورلڈ وکی شیٹی کے ساتھی اکشابھون شرن پر اس واردات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بعض ذائع ابلاغ کو وکی شیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی کال کی تحقیقات کی جارہی ہے جس میں اس نے اس واردات کے پیچھے خود کے ہاتھ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے جیل کی حدود میں تلاشی کے دوران کئی چاقو ، موبائل فون ، موبائل چارجر ، باورچی خانے میں استعمال ہونے والے چاقو ، چلی پاؤڈ؂ر اور الیکٹرانک اسٹو برآمد کیا ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ مذکورہ اشیاء جیل کے حدود میں پیش آئی ہے۔ 


بیوی سے ٹکرانے پر برہم سب انسپکٹر نے نوجوان کو بری طرح زدوکوب کیا 

کارکلا 05؍ نومبر (فکروخبرنیوز) سب انسپکٹر کی بیوی سے اتفاقی طور پر ایک نوجوان کے ٹکرانے پر برہم سب انسپکٹر کی جانب سے نوجوان کو زدوکوب کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ نوجوان کی شناخت راگھویندرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص ایک دکان سے نکلنے کے دوران اتفاقی طو رپر پولیس سب انسپکٹر سے ٹکراگیا جس پر خاتون نے اپنے شوہر انسپکٹر سے اس کی شکایت کی۔ سب انسپکٹر نے طیش میں آکر نوجوان کو زدکوب کرنے کے بعد پولیس تھانہ لے گیا جہاں اس کو بری طرح پیٹا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوجوان کا ایک ہاتھ پر شدید چوٹیں پہنچی ہیں جس کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اڈپی ایس پی اناملی کو واقعہ کی تمام تفیصلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ 


بیوی کے رشتہ داروں نے شوہر کی جم کر پٹائی کردی 

کنداپور 05؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک نوجوان کو اس کے بیوی کے رشتہ داروں کی جانب سے جم کر پٹائی کرکے شدید زخمی کیے جانے کی واردات تیرتھ ہلی میں بدھ کے روز پیش آئی ہے۔ واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت ادئی کمار (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ملزمین کی شناخت دنیش ، نوین ، ستیش اور دیگر افراد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کی شادی تقریباً آٹھ سال قبل سشما نامی خاتون سے ہوئی تھی اور ایک ماہ قبل ہی ان کی شادی رجسٹرار آفس میں رجسٹر بھی کی گئی ۔کچھ رو ز قبل سشما اپنے والدین کے گھر چلی گئی ۔دو روز قبل سشما نے خود کو لے جانے کے لیے اپنے شوہر ادئی کمار کو فون کیا ۔جب کل دوپہر بارہ بجے ادئی کمار اپنے سسرال پہنچا تو اس کی بیوی اس کو لے کر گھر کے پچھلے حصہ میں گئی جہاں پہلے سے سشما کے رشتہ موجود تھے جنہوں نے اس کورسی سے باندھ کر اس کی سخت پٹائی کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ادئی کے سر ، چہرے ،ہاتھ اور جسم کے دیگر اعضاء کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں ۔ ادئی کو مقامی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بذریعہ ایمولنس ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مقامی سرکل انسپکٹر پی ایم دیواکر نے اسپتال پہنچ کر واقعہ کی تمام حاصل کی ہیں۔ 

Share this post

Loading...