جمعہ کے روز سرکاری اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی جائے : پاپولر فرنٹ آف انڈیا

بھٹکل 04؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) جمعہ کی نماز کے اوقات میں بھی سرکاری اسکولوں کے کھلے رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اوقات میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل نے تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی بی ای او کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کی نماز کے دوران اسکول کھلے رہنے سے مسلم طلباء اور اساتذہ کر کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ دراصل جمعہ کے روز سرکاری اسکولوں کا وقت 9:40 سے 12:40 تک ہے جبکہ جمعہ کی نماز 12:30بجے سے شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مسلم اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے بی ای او سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کے روز اس کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے 8:40 سے 11:40 کیا جائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے ان کی یہ درخواست قبول کی جائے گی۔

Share this post

Loading...