ہندو زائرین سے بھری بس دریا میں گرنے سے 6 بچوں سمیت 22 افراد ہلاک
نئی دہلی۔13جون(فکروخبر/ذرائع )جنوبی بھارت میں ہندو زائرین سے بھری بس دریا میں گرنے سے 6 بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ اْس وقت پیش آیا جب زائرین کی بس ریاست آندھرا پردیش کے مشہور تری پتی مندر سے واپس آرہی تھی کہ ایک پل پر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں جا گری حادثے کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچے کے علاوہ تمام 22افراد ہلاک ہوگئے ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق ڈرائیور کنٹرول قائم نہ کرسکا اور بس دریائے گوداواری میں جاگری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت دریا میں پانی کی سطح خاصی کم تھی۔آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حادثے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جن کی بڑی وجوہات میں ناقص سڑکیں، ٹوٹی پھوٹی بسیں اور ڈرائیورز کی تیز رفتاری شامل ہیں۔
مدر ڈیری نے بہار اور جھارکھنڈ میں اپنے ڈیری وہائٹنر 'ڈیلیشیس' کی لانچنگ کی
پٹنہ۔14جون(فکروخبر/ذرائع ) نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(NDDB) کی مکمل ملکیت کی سبسڈری اور 'آپریشن فلڈ' پروگرام کے تحت قائم، دودھ اور ڈیری مصنوعات میں معروف، مدر ڈیری فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پرائیوٹ لمیٹڈ نے آج بہار اور جھارکھنڈ میں اپنے ڈیری وہائٹنر 'ڈیلیشیس' کے لانچ کا اعلان کیا ہے۔ اس لانچ کے ساتھ مدر ڈیری فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پرائیوٹ لمیٹڈ نے بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور شمال مشرق کے سات علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے مشرقی بازار میں اپنی موجودگی کو زیادہ مستحکم بنا لیا ہے۔ڈیری وہائٹنر کے علاوہ مدر ڈیری فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پرائیوٹ لمیٹڈ نے ٹیٹرا پیک میں کچھ مشروبات جیسے ملک شیک، لسی اور بٹرملک کے ساتھ ڈیری کریم کے لانچ کا اعلان بھی کیا ہے۔ مسٹر سبھاشیس باسو، بزنس ہیڈ ۔ ڈیری پروڈکٹس، مدر ڈیری فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پرائیوٹ لمیٹڈ نے بتایا، '' مدر ڈیری میں ہم ہمیشہ سے ہمارے انمول صارفین کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور یہی ہمارے تمام مصنوعات کے لئے اہم نقطہ نظر رہا ہے۔ اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ہم براڈ 'ڈیلشیس' کے نام سے ہمارا ڈیری وہائٹنر لانچ کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس کی مصنوعات صارفین کی توقعات پر کھرا اتریگا۔اس کا ذائقہ، رنگ، گھلنے کی صلاحیت صارفین کو انتہائی پسند آئے گی۔ ''انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا، '' ڈیلشیس کو بہار اور جھارکھنڈ میں 40000 آؤٹلیٹس کے وسیع تقسیم چینلز کے ذریعے دستیاب کرایا جائے گا جس میں علاقے کے ریٹیل اور جدید ریٹیل فارمیٹ شامل ہیں۔ اس لانچ کے بعد جلد ہی ہم ان علاقوں کے دیگر شہروں اور دیش کے دیگر اہم بازاروں میں بھی داخل ہوں گے۔ ''
بہار میں شےئرپونجی گرانٹ اور قرض گارنٹی فنڈ منصوبہ کا آغاز
پٹنہ۔14جون(فکروخبر/ذرائع ) کسان پیداواری کمپنیوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مختصر کسان زرعی کاروبار یونین اسمال فارمرس اگری بزنس کنسورٹیم(SFAC) نے شیئرپونجی گرانٹ اور قرض گارنٹی فنڈ منصوبہ (EGCGFS) نامی ایک نئی منصوبہ کی شروعات کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ کی طرف سے دو بڑی پہل کئے جانے کے اعلان کے بعد اس منصوبہ کو لایا گیا ہے۔ پہلا۔ کسان پیداواری کمپنیوں کو ان کی شےئرپونجی کے برابر گرانٹ فراہم کرنا اور دوسرا، ایک فنڈ قائم کرنا تاکہ کسان پیداواری کمپنیوں کو بغیر کسی قرض دار کے قرض دینے والے بینکوں کوکور فراہم کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے تئیں لوگوں کو زیادہ بیدار کرنے کے لئے مختصر کسان زرعی کاروبار یونین بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں کیمپوں کا انعقاد کرے گا۔ یہ بیداری کیمپ بہار کے پٹنہ ضلع میں منعقد کئے جائے گا۔ ان کیمپوں میں زرعی شعبہ، بوٹانیکل محکمہ، مویشی پروری محکمہ اور کچھ ادویات کی پیداوار کرنے والی کمپنیاں اپنے تحقیق علم کے ساتھ موجود ہوں گے۔ بینک آف بڑودہ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور پنجاب نیشنل بینک جیسے کئی بینکوں کو بھی اس کیمپ میں دیکھا جا سکے گا۔شیئر پونجی گرانٹ فنڈ اہل کسان پیداواری کمپنیوں کو گرانٹ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ گرانٹ کی یہ رقم کمپنی کے شیئرہولڈر ارکان کے شےئرپونجی تعاون کے برابر ہوگی، جو 10 لاکھ روپے کی اوپری کی حد پر مبنی ہے۔ لہذا یہ کسان پیداواری کمپنی کے پورے سرمایہ بنیاد کو بہتر بناتی ہے۔ یہ منصوبہ نئے اور ابھرتے ہوئے کسان پیداواری کمپنیوں کے لئے ہوگی، جن کی سرمایہ درخواست کی تاریخ تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ کی نہ ہو۔ یہ کسان پیداواری کمپنی میں شیئرہولڈر ایکوئٹی کے برابر نقد انفیوژن (infusion) کے طور پر ہوگا، جو 10 لاکھ روپے کی اوپری کی حد پر مبنی ہے۔
Share this post
