بھٹکل 22؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) پیر پھسل کر پانی میں گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کی واردات تعلقہ کے بینگرے علاقہ میں پیش آئی ہے۔مہلوک کی شناخت کلگھٹگی کے مقیم اللہ بخش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ روزگار کی تلاش میں بینگرے پہنچا تھا اور آج پانی میں پیر پھسل کر گرگیا اور ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
