پانی کے تیز بہاؤ میں آکر ایک لڑکا ہلاک

بیلتنگڈی 03؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) اپنے گھر کے قریب کھڑے آٹھ سالہ لڑکے کے پانی کے تیز بہاؤ میں آنے سے موت واقع ہونے کی واردات بندارو گاؤں میں سنیچر کی شام پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت کوشک گوڑا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکا شام پانچ اپنے گھر کے قریب کھڑا تھا ۔ اس دوران پانی کے تیز بہاؤ میں آنے سے لڑکا غرق ہوگیا ۔ ملحوظ رہے کہ کچھ روز قبل منگلور اور آس پاس کے علاقو ں میں ہوئی طوفانی بارش میں بھی ایک اسکولی لڑکی پانی کے تیز بہاؤ میں آنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔

Share this post

Loading...