پانی سے بھری بالٹی میں گر کر دوسالہ بچہ ہلاک

کچھ ہی دیر بعد بچہ کھیلتے ہوئے گھر سے باہر آیا اور کھیلتے کھیلتے پانی سے بھری بالٹی میں گرگیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد جب بچہ کی دادی نے بچہ کو ڈھونڈنا شروع کردیا۔ اس دوران نئے گھر کو پتائی کرنے آئے شخص نے بچہ کو پانی سے بھری بالٹی میں دیکھ لیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ بچہ اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا تھا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

تیز رفتار لاری نے بائک سوار کو کچل دیا۔ بائک سوار ہلاک 

کنداپور 05؍ مئی (فکروخبرنیوز) بائک سوار کے تیز رفتار لاری کی زد میں آنے سے بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات کنداپورتعلقہ میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت موہن شیٹی (48) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پھول فروش کا کام کیا کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایک شادی کی تقریب میں شرکت سے لوٹنے کے دوران تیز رفتار لاری کے ٹکرانے کی وجہ سے اس کی زد میں آگیا اور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے حادثہ کے بعد کئی میٹر تک ٹرک اس کو کھینچتے ہوئے لے گئی جس کی وجہ سے اس کو گہرے زخم پہنچے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ شنکر نارانیا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...