جس کی شناخت یاسین (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ نہرونگر کے واسیوں کو جب واردات اور حملے کی خبر ملی تو ہوٹل کے پاس جمع کرہوکر ہوٹل میں توڑ پھوڑ مچانے کی واردا ت بھی پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک چھوٹے سے معاملہ کو لے کر ہوئے اس جھگڑے نے طول پکڑلی ، نوفل اسپتال میں زیرِ علاج ہے جب کہ پولس تھانے میں کاؤنٹر کیس درج کرلیا گیا ہے۔
صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکی
سلیا 15جنوری 2016(فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے کنڑا ویکلی اخبار ’’سُدی بڈوگڈے‘‘ کے نامہ نگاروں کو بعض لوگوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ صحافیو ں کی شناخت ایشور واراناسی، اور وشواناتھ موٹوکان کی حیثیت سے کی گئی ہے جب کہ دھمکی دئے جانے کا الزام گروپرساد اور آشت کلاجے نامی افراد پر لگایا گیا ہے ، اس بات کی شناخت سلیا سرکل اسنپکٹر کو دی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ماہتی ٹرسٹ کی جانب سے گرام درشن نامی ایک پروگرام کے لئے تفصیلات اکھٹا کرنے جب یہ صحافی گھر گھر جارہے تھے تو اسی موقع پر مذکورہ بالا ملزمین نے صحافیوں کو روک کر ان کے کام میں اڑچنیں پیدا کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دھی ۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔
Share this post
