بھٹکل 03؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز) ہیبلے پنچایت انتخابات میں حنیف آباد اور ورڑکوڈ وارڈ سے کامیابی حاصل کرنے والے ممبران کی آج رحمت آباد علاقہ والوں نے تہنیت کی۔ بعد عصر مسجد ابوبکر صدیق کے زیر اہتمام مسجد کے احاطہ ایک مختصر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ان ممبران کی گلپوشی کرتیہوئے علاقہ کی ترقی کے لیے کام کرنے کی امید ظاہر کی گئی۔ اس موقع پر اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ علاقہ کے مسائل حل کرانے میں ہمارے یہ ممبران پوری دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے، ممبران نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ کی ترقی کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے جنرل سکریٹری جناب محمد اقبال صاحب، مسجد کے سکریٹری مولانا رحمت اللہ ندوی، جناب یحیٰ ہلارے، جناب علاء الدین کولا اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
