پنچایت انتخابات کے پیشِ نظر شراب کی فروختگی پر پابندی

کنڑا اخبار ات کے مطابق اس انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20جون ہے۔ 21جون کو پرچوں کی جانچ ہوگی اور 2جولائی کوصبح سات بجے سے شام بجے کے درمیان یہ انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے نتائج کا اعلان 5جولائی کو کیا جائے گا۔ ملحوظ رہے کہ انتخابات کے مواقع پر شراب کی فروختگی کا کاروبار زوروں پر رہتا ہے اور عوام کے مطابق شراب پلاکر نمائندے ووٹ بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں ، اس لیے ڈی سی کی جانب سے لیے گئے بروقت فیصلہ سے اس پر روک لگ سکتی ہے۔

Share this post

Loading...