لٹیروں نے مرکزی دروازے کا تالہ توڑتے ہوئے اہم دروازے کا چاندی کا سرا لوٹ لیا اور ساتھ ہی چندہ ڈبی بھی ساتھ لے اُڑے۔ بتایاجارہاہے کہ مندر کے اہم دروازے کا سرا دس کلو چاندی سے پوتا گیا تھا، اس کے علاوہ دیوی کے ہاتھ میں موجود چاندی کے تیرکمان بھی لے گئے ہیں، پولس نے واردات کی اطلاع پاکر مندر پہنچی اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ چھان بین کے بعد سمپیا پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
دو بائیک کا بھیانک تصادم :تین بائیک سوار ہلاک
کارکلا :09مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں اجے کارو پولس تھانے حدود میں آنے والے شرلالو بیٹو نامی علاقے میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثے میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ،ا طلاع کے مطابق یہ حادثہ دو تیز رفتار بائیک کے درمیان آپسی تصادم کی وجہ سے پیش آیا ۔ مہلوکین کی شناخت سنتوش (23) دنیش (18) مقیم نراوی اور پروین (32) مقیم اندارو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اس حادثے میں دو سخت زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت سندر اور گیارہ سالہ بچہ وگنیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ دنیش اور سنتوش ایک شادی تقریب میں شرکت کے بعدکٹلو ر سے ہیبری کی جانب جارہے تھے، اس بیچ سندر ، وگنیش اور پروین ایک بائیک میں سوار گھر کے لئے خریدی گئی کچھ اشیاء لے جارہے تھے ،چشم دید کا کہنا ہے کہ دو بائیک اتنی تیز رفتار تھے کہ دونوں بائیک آپس میں تیز رفتاری سے بے قابو ہوتے ہوئے ٹکرائی تھیں ، پولس تھانے میں معاملہ درج کرلئے جانے کے بعد مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تیز رفتار لاری بائیک سے ٹکرائی اور بائیک پھنسی ٹائر کے اندرمگر! بائیک سوار محفوظ
اُلال:09مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں ایک تیز رفتار لاری کے بائیک سے ٹکراجانے اور بائیک لاری کے ٹائر میں پھنسنے کے باوجود زہے قسمت بائیک سوار کے زندہ بچ نکلنے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق بائیک سوار کی شناخت آدرش (28) مقیم چیمبوگڈے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، بتایا گیا ہے کہ آدرش اپنی بائیک پر سوار آرہاتھا کہ ایک تیز رفتار لاری اس کے بائیک سے ٹکراگئی ، خطرے کو جانچتے ہوئے آدرش اپنی بائیک سے کودنے میں کامیاب ہوگیا جب کہ لاری نے اس کی بائیک کو ایسے گھسیٹا کہ بائیک اس کے پہیے میں پھنس گئی ، اور پھنسی بائیک کو لاری کے پہیہ سے نکالنے میں عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس بیچ کئی دیر تک ٹرافک کا نظام معطل رہا ۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔
Share this post
