پانچ سالہ بچہ اژدہے کے منھ سے بچ نکلنے میں کامیاب (مزید ساحلی خبریں)

اژدہے نے بچہ کا ایک پیر اپنی گرفت میں لے لیا تھا لیکن گرفت مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے بچہ نے دوسرے پیر سے اژدہے کو لات رسید کی جس پر اژدہا اس کے جسم سے الگ ہوگیا ۔ اژدہے کی اچانک حملہ کی وجہ سے بچہ کے جسم سے خون رسنے لگا ۔ والدین نے فوری طور پر بچہ کو ہری یڈکا اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ ۔ بتایا جارہا ہے کہ بچہ کے جسم پر اژدہے کے گرفت کے گہرے نشانات ہیں۔ 


لٹیروں نے جج کو سبق سکھانے کے لیے اس کے گھر ڈکیتی کی واردات انجام دی 

لٹیروں نے جج سے کہا ’’ ہم تجھے سبق سکھانے آئے ہیں‘‘

منڈیا 27؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) چند لیٹروں کی جانب سے ایک جج کے گھر میں گھس کر اس میں موجود زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہونے کی واردات ضلع کے پنڈا پور علاقے کے سومنا ہلی میں کل رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دس افراد پر مشمل ایک لٹیروں کا گروہ جسٹس ایس شیواپا کے گھر رات قریب سوا تین بجے چھت کے ذریعہ اندار داخل ہوا ۔ جیسے ہی مذکورہ جج نے آہٹ سنی اس نے کسی کو فون ملانے کی کوشش کی۔ اس دوران لٹیروں نے اس کے پاس موجود موبائل فون چھینتے ہوئے اس کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ جج کی بیوی اور نوکرانی اس کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو لٹیروں نے اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا اوران کو رسی اور وائر سے باندھ دیا۔ ایک لٹیرے نے جج کو خوب کھری کھوٹی سناتے ہوئے کہا کہ تم نے اپنی کام کی مدت کے دوران کئی لوگوں کے خلاف سزا سنائی ہے ۔ اب تم بھی سزا کے حقدار ہو اس لیے ہم تم کو سبق سکھانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ جلدی ہمیں بتا دے کہ قیمتی اشیاء کہاں چھپا رکھی ہیں ؟؟ لٹیروں نے گھر میں موجود لاکر توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔ بالآخر الماری رکھے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ جاتے جاتے انہوں نے جج کو اسی کی لنگی سے باندھ دیا۔اب تک لٹیروں کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ جج او راس کی بیوی کو میسور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...