اور اپنے کھیل کود میں مست تھے کہ اچا نک موج کی ایک بڑی لہر پرافل کو بہا لے گئی ،اس کا دورسرا ساتھی رتن(20)بھی موجوں کی لپٹ میں آگیا تھا،لیکن اس کوکسی طرح لائف گارڈز کے ذریعہ بچالے نے کے بعد ہسپتال میں ایڈ مٹ کیا گیا ہے ،پرافل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کوڈاگو تعلقہ کے سوموارپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ،اور کا طالب علم تھا ،اس کا امتحان چل رہا تھا، منگل کو کالج سے غیرحاضر ہو کر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کے لئے گیا ہوا تھا،جب کہ صبح ہی اس غیر حاضری کی اطلاع کالج کے ذمہ داروں نے اس کے گھر والوں کو کر دی تھی،لیکن اس سے قبل کہ والدین یا کالج ذمہ دار اس سلسلہ میں اس سے تفتیش کرکے جواب طلب کر تے سمندر کی لہروں نے اس کو دبوچ لیا ، پنمبور پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
کئی ساری چوری کی واردات کو انجام ددینے والے دو چور پولس حراست میں
پتور۔/14ستمبر(فکروخبر نیوز)ٹاون پولیس نے دو بدنام زمانہ چور کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہوئی ہے ،جو کہ کئی سارے معاملات میں مطلوب تھے ،گرفتار شدگان کی شناخت کو ڈنگائی کے رہنے والے بشیر اور کا ڈمبو کے ساکن محمد اشرف کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، آٹو ڈرائیوراشرف جو کہ بشیر کا بھائی ہے جب وہ چوری کئے ہو ئے مال کو کابا نامی جگہ پر فروخت کر نے کی کو شش کر رہا تھاتو اس دوران پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا ،بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے عبدالحسن نامی شخص کی دکان سے ایک لاپ ٹیاپ ور چھ موبائیل وغیرہ اشیاء کی چوری کی تھی ،پو لیس نے اشرف کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ تاچھ شروع کی، تفتیش کے دوران بشیر اور محمد اشرف کا نام بھی سامنے آیا ،پو لیس نے اس معاملہ میں شریک تمام مجرمین کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ مال کو بھی بر آمد کیا ہے ،واضح رہے کہ بشیر اور اشرف پر اس کے علاوہ اور کئی ساری چوری کی واردات کو انجام دے نے کا الزام ہے ۔
Share this post
