پیر پھسل کر ندی میں گرنے کی وجہ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق(مزید ساحلی خبریں)

کے یس آر ٹی سی کے سٹاف نے کی طلباء سے بد سلوکی ،سڑک حادثہ کے متعلق گفتگو کے لئے پہونچے تھے طلباء

پتور :30 ؍اکتوبر (فکروخبر نیوز) گزشتہ روز کے ایک یس آر ٹی سی بس ڈرائیور ایک آئی ٹی آئی کے طالب علم کی بائیک کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ، ڈرائیور سے اس سلسلہ میں بات چیت کے لئے بس ڈپو پہنچے طلباء نے بس ڈپو کے عملہ پر بدسلوکی اور حملہ کا الزام عائد کیا ہے، واضح رہے کہ بمبلا نامی علاقہ کے مقیم سدرشن نامی طالب علم جمعہ کے روز اپنی بائیک پر سوار کالج کے لئے نکلا تھا کہ راستہ میں کے یس آر ٹی سی بس نے اسے پیچھے سے ٹکر ماردی،اور اس زخمی نوجوان کی پرواہ کئے بغیر ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا ،کالج طلباء کو اس معاملہ کی خبر ملتے ہی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کے لئے مذکورہ بس ڈپو پہونچے،طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور سے بات چیت کے دوران اس موقع پر وہاں موجود اسٹاف نے انکے ساتھ بد سلوکی کی او ان پر حملہ کر دیا،اس پر تعلقہ پنچایت ممبران نے جب ڈپو کے مینیجر سے بات کی تو اس نے طلباء کے الزامات کی صاف طور پر تردید کی ،اورممبران سے بات چیت کرتے ہوئے اس حادثہ میں زخمی نوجوان کے علاج کیلئے آنے والے تمام اخراجات کو ڈپو کی جانب سے ادا کئے جانے کی یقین دہانی کی ہے

Share this post

Loading...