پیر کی عجیب بیماری نے نوجوان کو مانگنے پر کیا مجبور

پانچ چھ سال پہلے وہ اپنے دوستو ں کے ساتھ پانی میں کھیل رہاتھا کہ کسی نامعلوم کیڑے نے اس کے پیروں میں کاٹ لیا تھا۔ جس کے بعد اس کے پیر دھیرے دھیرے موٹے ہونے لگے ۔ گذرتے ایام کے ساتھ بیماری میں اضافہ ہی ہونے لگا ۔ وشواناتھ کے مطابق اس کے والدین نے اس کا بہت علاج کرایا مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اس نے مختلف اسپتالوں کے چکر کاٹے لیکن اب ڈاکٹر صلاح دے رہے ہیں کہ ان کے پاس اس بیماری کی کوئی دوا نہیں ہے سوائے اس کے کہ پیر کاٹے جائیں ۔ اب تک لوگوں سے چندہ اور عطیات وصول کرکے چھ لاکھ سے زائد رقم خرچ کرچکے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے۔وشواناتھ کے والدین اب منگلور کے تھوکوٹو علاقے میں کالونی ورکرس کے طور پرمزدوری کیاکرتے ہیں لیکن وشواناتھ اب لوگوں کے عطیات اور امداد کے انتظار میں ہے ۔ کنداپور جامع مسجد میں لوگوں نے اس کی دل کھول کر مدد کی اور انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ حکومت کی طرف سے اس کے علاج کا بندوبست کیا جائے تو بہتر ہوتا۔

Share this post

Loading...